اسلام آباد (خبر نگار) تحریک انصاف، جے یو آئی ف کے بعد مسلم لیگ ن نے بڑے شہروں میں بھرپور جلسے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مسلم لیگ ن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت تمام بڑے شہروں میں جلسے کئے جائیں گے۔ نواز شریف نے بڑے شہروں میں جلسے کرنے کی منظوری دے دی۔ جلسوں میں شہباز شریف، مریم نواز سمیت تمام رہنما جلسوں سے خطاب کریں گے۔
مسلم لیگ ن بھی بڑے شہروں میں جلسے کرے گی
Mar 16, 2022