عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی 

Mar 16, 2022


لندن (آئی این پی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر 100ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے۔اس کے علاوہ WTI خام تیل کی قیمت 5 فیصد سے زائد گراوٹ کے بعد 97.13 ڈالرپر آ گئی ہے جب کہ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100.54 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہوگئیدوسری جانب چین کی معیشت میں ممکنہ سست روی کے خدشات تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بتا ئے جا رہے ہیں ۔اس سے قبل روس یوکرین جنگ سے تیل کی قیمتوں میں 14 سال کے بعد بڑا اضافہ ہو گیا تھا۔

مزیدخبریں