متحدہ کے وفدکی شہباز شریف، فضل الرحمن سے ملاقات، سیاسی رابطے جاری رکھنے پر مشاورت


لاہور (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) شہباز شریف سے ایم کیوایم کے وفد نے  خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت  ملاقات کی۔  فضل الرحمان نے خصوصی دعوت پر ملاقات میں شرکت کی۔ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد میں عامر خان، وسیم اختر اور معین الحق شامل تھے۔ دونوں جماعتوں کے قائدین نے قومی اور عوامی اہمیت کے امور پر رابطے اور تعاون سے متعلق تجاویز کا تبادلہ جاری رکھنے پر مشاورت کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کیخلاف  تحریک عدم اعتماد اور دیگر سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اپوزیشن قائدین اور ایم کیو ایم رہنمائوں میں ملاقات آج پارلیمنٹ لاجز میں ہوگی۔ علاوہ ازیں شہباز شریف سے اختر مینگل نے بھی وفد کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال‘ تحریک عدم اعتماد‘ متحدہ اپوزیشن کی حکمت عملی اور رابطوں سے متعلق مشاورت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...