لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے جوہر ٹاون بم دھماکہ کی سہولت کار ملزمہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کو 31 مارچ کو دلائل کیلئے طلب کر لیا۔عدالت کے روبرو سرکاری وکیل نے استدعاکی کہ اہم کیس ہے۔ تیاری کیلئے مہلت دی جائے۔ ملزمہ عائشہ گل کی 5 سال قید کی سزاء کیخلاف اپیل میں حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔