لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری حل یقینی بناتے ہوئے انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے لہٰذا سپروائزری افسران کھلی کچہریوں کو حقیقی معنوں میں فعال اور مو ثر بنائیں۔ آرپی اوز، ڈی پی اوز غریب، بزرگ اور خواتین شہریوں کا مسائل ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں اور کھلی کچہری میں آنے والے ہر شہری کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ سپروائزری افسران اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے ذاتی نگرانی میں اقدامات کریں اور شہریوں کی ہر درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انکی فالو اپ رپورٹس بھی سنٹرل پولیس آفس باقاعدگی سے بھجوائیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اقیمتی اثاثہ ہیں، انکی املاک کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوزہر ممکن تعاون کریں۔ یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کے دورے کے موقع پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے جاری کیں۔آئی جی پنجاب نے بہاولنگر، ساہیوال، سرگودھا، گجرات اور لاہورسمیت دیگر شہروں سے آنے والے سائلین کے مسائل خود سنے اورازالے کیلئے احکامات جاری کئے۔
سپروائزری افسرکھلی کچہریوں کو فعال ، مو ثر بنائیں:رائو سردار علی خان
Mar 16, 2022