لاہور(نامہ نگار) اسلام پورہ کے علاقے میں ٹریکٹر ٹرالی نے 4سالہ بچے کو کچل کرہلاک کردیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے جاوید پارک کا رہائشی4 سالہ بچہ جان محمد گھر کے باہرگلی میں کھیل رہا تھا کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اسے کچل ڈالا،جس سے بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے جبکہ ڈرائیور ٹرالی چھوڑ کرموقع سے فرارہوگیا ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرادی ہے اورٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کرڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔