ہائیکورٹ:بقایاجات ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ایڈمنسٹریٹر فیصل آباد میونسپل کمیٹی ذاتی حیثیت میں 31 مارچ کو طلب


 لاہور(اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے کام مکمل کرنے کے باوجود بقایاجات ادا نہ کرنے کیخلاف درخواست پر ایڈمنسٹریٹر فیصل آباد میونسپل کمیٹی کو ذاتی حیثیت میں 31 مارچ کو طلب کرلیا۔درخواست گزار ٹھیکیدار پرویز اختر نے موقف اختیار کیا کہ کمیٹی کے ترقیاتی کام منصوبے کے مطابق مکمل کئے۔ ترقیاتی کام مکمل کرنے کے باوجود بقایا رقم ادا نہیں کی جا رہی۔

ای پیپر دی نیشن