لاہور (خصوصی نامہ نگار)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل اسسٹنٹ بصیر احمد ، آئی ٹی منیجر تنویر احمدکی والدہ انتقال کر گئیں۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بصیر احمد اور تنویر احمد کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی بخشش فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔