لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری عمران سلیمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے سرخرو ہوکر نکلیں گے پوری قوم انکے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعظم بہاد ر اوردلیر لیڈ ر ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے صرف ساڑھے تین سالوں میں ملک کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے،عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے پہلی بار وفاق میں حکومت بنائی اوروڑن رکھنے کی وجہ سے معیشت کو درست سمت میں گامزن کیا،کرپٹ اپوزیشن ٹولہ گھات لگاکر بیٹھا ہے لیکن یہ خود ہی اپنے جال میں پھنس جائے گا،۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اپوزیشن کے دیگر منفی حربوں کی طرح تحریک عدم اعتمادبھی ناکام ہو گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ماضی میں بھی ملک کے انتخابی عمل میں پیسہ استعمال کرنے کا رواج ڈال کر انتخابی اور جمہوری روایات کو سخت نقصان پہنچایا تحریک عدم اعتماد وزیراعظم عمران خان کی آزاد خارجہ پالیسی اور کسی کے خلاف استعمال نہ ہونے کے عزم کے خلاف اپوزیشن کی منفی کارروائی ہے۔
وزیراعظم عدم اعتماد سے سرخرو ہوکر نکلیں گے : عمران سلیمی
Mar 16, 2022