اقتدار کی بندر بانٹ نے وطن عزیز کو کھوکھلا کردیا: قاری زوار بہادر

Mar 16, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان (نورانی) ضلع لاہور کے زیر اہتمام ’’نظام مصطفی ورکرز سیمینارگذشتہ روز جے یو پی نورانی کی سپریم کونسل کے چیئرمین قاری محمد زوار بہادرکی صدارت میں مقامی ہوٹل میںمنعقد ہوا، مہمان خصوصی جے یو پی نورتانی کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید صفدر شاہ گیلانی تھے۔نظام مصطفیٰ سیمینار سے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے سپریم کونسل کے چیئرمین علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ حکمرانوں اور اپوزیشن کی اقتدار کی بندر بانٹ نے وطن عزیز کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے حکمران طبقہ اپنے اقتدار کی خاطر کسی بھی ذلت آمیزاقدام سے گریز کرتا نظر نہیں آتا، اقتدار کے ان بھوکوں کے نا کوئی نظریات ہیں اور نہ کوئی اصول کل کے دوست آج دشمنی پر اتر آئے ہیں تو کل کے دشمن اپنے نظریات،اخلاقی اقدار،اصول وضوابط کے برعکس اور ماضی میں قتل جیسے الزامات لگانے والے آج صرف حصول اقتدار کی پالیسی پر گامزن دکھائی دیتے ہیں۔نظام مصطفی ورکرز سیمینار سے جے یو پی وسطی پنجاب کے صدر حافظ نصیر نورانی ،مرزا تجمل بیگ ،تنظیم اتحاد امت کے چیئرمین پیر محمد ضیاء الحق نقشبندی،مفتی عمران حنفی،مفتی کریم خان، مفتی ڈاکٹر حسیب قادری و دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں