محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام خواتین کو ہنرسکھایا جارہا ہے، یاور عباس


لاہور( لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سید یاور عباس بخاری نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب کے 36اضلاع میں خواتین کو بیوٹی پارلر، کپڑوں کی سلائی اور دوسرے ہنرسیکھا رہا ہے، محکمہ اب دیہی خواتین کے لئے سافٹ ویئر بنانے کے پروگرام کا آغاز کرنے جارہا ہے، محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذیلی ادارہ صنعت زار اور وویمن چیمبر ز آف کامرس کو مل جل کر خواتین کو ہنر مند بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت نے اخوت کے تعاون سے خواتین کو اپنا کاروبار چلانے اور گھر بنانے کے لئے کم سے کم اور بغیر سود کے آسان قرضہ جات کی اسکیم کا آغاز کیا ہے، پاکستانی مرد و خواتین کو ملکی معیشت کی بہتری کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر کام کرنا ہوگا، مشکل حالات میں صرف پڑھی لکھی خواتین ہی اپنی عقل وشعور کو بروئے کار لا کر ایک ڈھال بن کر کھڑی ہوسکتی ہے، آگاہی جیسی این جی او دیہی خواتین کو دھان کی بوائی اور کٹائی کے بہترین طریقوں سے متعارف کروارہی ہے۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز غیر سرکاری تنظیم ’’آگاہی‘‘ کے زیر اہتمام ’’ دھان کی فصل کی منافع بخش کاشت میں دیہی خواتین کے لئے روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنا‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کررہے تھے۔

ای پیپر دی نیشن