اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے قومی اسمبلی کے سٹینڈنگ کمیٹی فیصلہ کیخلاف نیشنل اسمبلی ہاؤسنگ سوسائٹی کی درخواست پر تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے جواب جمع نہ کرانے پر نمائندہ قومی اسمبلی اپر ڈویڑن پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپ کس لئے آئے ہیں، آپ نے سوچا عدالت جاکر دھوپ لوں گا،آپکا کام قانون بنانا ہے وہ آپ کرتے نہیں، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آج کل ایک ہی کاروبار چل رہا ہے ریئل سٹیٹ کا اور سارے اس کے پیچھے پڑے ہیں،آپ کا کام قانون بنانا ہے تو قانون بنائیں نہ کہ رئیل سٹیٹ کاروبار میں پڑیں،عدالت نے فریقین کو تین ہفتوں میں جواب جمع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
جواب طلب
قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی فیصلہ کیخلاف نیشنل اسمبلی ہاؤسنگ سوسائٹی کی درخواست پر تین ہفتوں میں جواب طلب
Mar 16, 2022