اسلام آباد(خبر نگار) سابق وزیراعظم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی نے سابق وفاقی وزیر انور سیف اللہ کی کتاب ’’میں اور میرا پاکستان‘‘ کی تقریب رونمائی میںبطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انور سیف اللہ خان کو ان کی کتاب میں اور میرا پاکستان کی کامیاب اشاعت پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوںانور سیف اللہ اپنے ذاتی اور پیشہ ورانہ تجربات کو کھلے دل سے بیان کرتے ہیں لیکن ان کی یہ کتاب سیاست کے اعلی مقام کی طرف ایک سرشار آدمی کا سفر ہے انور سیف اللہ کا سیاسی کیرئیر شاندار ہے ان کے سیاسی تجربے، لگن اور عشروں کے عزم نے انہیں دانشمندی عطا کی ہے جو چیز انور سیف اللہ کی کامیابی کا باعث بنی وہ اس کی خاندانی اقدار اور خاص طور پر ماں کیلئے ان کی محبت اور احترام ہے جو اس کتاب میں بھی اکثر محسوس کیا جا سکتا ہے۔
یوسف گیلانی