لاہور(نامہ نگار)میڈیکل فرسٹ رسپانڈر انسٹرکٹر بننے کیلئے ضروری علم اور عملی مہارت کی فراہمی کیلئے 5 روزہ میڈیکل فرسٹ ریسپانڈر انسٹرکٹر ورکشاپ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے منیجرز ٹریننگ سینٹر میں شروع ہوگئی۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی نے اس ورکشاپ کا انعقاد ایشین ڈیزاسٹر پریپریڈنس سینٹر کے تعاون سے کیاہے۔ ورکشاپ میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور انسٹرکٹرز سمیت کورس کے25 شرکاء کومیڈیکل فرسٹ رسپانڈر انسٹرکٹرز کے طور پر تربیت دی جائے گی۔
5 روزہ میڈیکل فرسٹ ریسپانڈر انسٹرکٹر ورکشاپ شروع
Mar 16, 2022