سائنس ڈپلومیسی پرسپیکٹیو کے افتتاحی شمارے کا اجرا 

Mar 16, 2022


اسلام آباد(نا مہ نگار)وزارت خارجہ نے کامسٹیک کے تعاون سے بین الاقوامی جریدے "سائنس ڈپلومیسی پرسپیکٹیو" کے افتتاحی شمارے کا اجرا کر دیا۔کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے افتتاحی تقریب میں خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ شمارہ سائنس ڈپلومیسی کے مختلف پہلوں پر 17 علمی مضامین کا مجموعہ ہے،  ۔وزارت خارجہ کے سکریٹری سہیل محمود نے اس بہترین جریدے کو شروع کرنے کی کوششوں میں کامسٹیک کی حمایت اور شراکت داری اور سائنس ڈپلومیسی کے شعبے میں اس کے حالیہ اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور کامسٹیک سائنس ڈپلومیسی کے اقدام کو مزید آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

مزیدخبریں