پیپسی کوکا شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کا اقدام

کراچی(کامرس رپورٹر) پیپسی کو پاکستان کی جانب سے کراچی کے شہریوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی  یقینی بنانے کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس واٹر فلٹریشن پلانٹ میں روزانہ پچاس ہزار  لیٹر پانی کو صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس سے کراچی کے ایک لاکھ شہریوں کو فائدہ ہوگا۔ کراچی کے علاقے پاک کالونی میں قائم کیئے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح پیپسی کو افریقہ، مشرق وسطیٰ و جنوبی ایشیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یوجین ویلمسین کی جانب سے کیا گیا۔  یہ منصوبہ بین الاقوامی تنظیم واٹر ایڈ کے تعاون اور پیپسی کو فائونڈیشن کی فنڈنگ سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔ تقریب کے موقع پر واٹر ایڈ کنٹری ڈائیریکٹر عارف جبار بھی موجود تھے۔  صاف پانی کی فراہمی کو چھے ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کے ذریعے  بیشتر کمینونیٹیز تک یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ علاقے میں موجود تین سکولوں تک بھی پہنچایا جا رہا ہے۔  اس واٹر فلٹریشن پلانٹ کے آپریشنز اور پانی کے بہتر استعمال کے حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔  صفائی ستھرائی کا خیال منصوبے کا اہم جزو ہے اور اس حوالے سے تین سو طلباء کو تربیت بھی فراہم کی گئی۔ پیپسی کو کی جانب سے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ حکومت کے صاف سربز پاکستان منصوبے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کے تحت اسلام ا ٓباد، لاہور اور کراچی کے پسماندہ علاقوں میں بسنے والے دو لاکھ سے زائد افراد تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ پیپسی کو افریقہ، مشرق وسطیٰ و جنوبی ایشیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یوجین ویلمسین  کا کہنا تھا کہ کمینونیٹیز اور ماحول کی بہتری کے لیے مثبت اقدامات کرنا  پیپسی کو کے پیپ پاذیٹیو مشن کا اہم حصہ ہے اور پاکستان اور دنیا بھر میں   پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اٹر ایڈ کنٹری ڈائیریکٹر عارف جبار کا کہنا تھا کہپسماندہ علاقوں میں  پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے  پیپسی کو کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کی اہداف خصوصا ہدف 6  کے حصول کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار انتہائی اہم ہے۔  عارف جبار کا مزید کہنا تھا کہ واٹر ایڈ کی جانب سے پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں ایسے منصوبے پر خصوصی دلچسپی لی گئی ہے۔ پیپسی کو کی جانب سے  واٹر اسٹریٹیجی اس طریقے سے بنائی گئی ہے جس سے کاروبار اور کمیو نیٹیز میں طویل مدتی واٹر سکیورٹی حاصل کی جا سکے۔  2006   سے اب تک پیپسی کو فائونڈیشن کی جانب سے فنڈڈ شراکت داریوں کے ذریعے  چار اعشاریہ چار کروڑ افراد تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو مختلف  طریقوں نے یقینی بنایا گیا ہے۔  جو کہ کمپنی  کی جانب سے مقرر کیے گئے 2025  تک کے اڑھائی کروڑ کے ٹارگٹ سے کئی گنا زیاد ہے۔  پیپسی کو کی جانب سے 2030 تک سو ملین افراد تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی پر بھی توجہ دی جائے گی۔ 
پیپسی 

ای پیپر دی نیشن