کراچی(نوائے وقت رپورٹ)ہومیوپیتھک میڈیسن کمپنی بلوسم کے زیر اہتمام تقریب ایوارڈ کا اہتمام ناظم آباد میں منعقدہ تقریب میں کراچی کے مختلف میڈیکل کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات جبکہ سال 2022میں شہریوں کا بہتر علاج معالجہ کرنیوالے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کراچی میں 2022 کے دوران سب سے زیادہ مریضوں کا علاج کرنے پر بلوسم میڈیسن کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر جماس نے ہومیوپیتھک کے ڈاکٹر عبدالقادر کو ایوارڈ سے نوازا' اس موقع پرڈاکٹر جماس نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو علاج معالجے کیلئے ہومیوپیتھک کی سستی ادویات فراہم کرنا ہمارہ نصب العین ہے ہم بلوسم کمپنی کے ذریعے بزنس نہیں خدمت خلق کرنا چاہتے ہیںمہنگائی کے اس دور میں ادویات کے مہنگے ہونے سے ملک کے غریب عوام ذہنی امراض میں مبتلا ہو رہے تھے اس لیے ہم نے عوام کیلئے سستے علاج کو اپنا مشن منا لیا ہے آج کے پروگرام میں کالجز میں زیر تعلیم میڈیکل کے طلبا کو جمع کرکے ایورڈ دینے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ہم مستقبل کے ڈاکٹروں کو اپنا ہم مزاج بنا کر انہیں آنے والے دنوں میں خدمت خلق کیلئے اپنے کاررواں میں شامل کریں۔ اس موقعہ پرڈاکٹر عبدالقادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند برس قبل پاکستان میں ہومیوپیتھک کے میڈیکل کے شعبے کو نظر انداز کیا جاتا تھا مگر لاہور کی ہومیوپیتھک میڈیسن کمپنی نے مہنگائی کے اس دور میں سستی ادویات فراہم کرکے پاکستان میں نہ صرف غریب عوام کو فائدہ پہنچایا بلکہ ملک میں آخری سانس لینے والے ہومیوپیتھک کے شعبے کو دوبارہ زندہ کردیا ہے۔تقریب میں ہومیوپیتھک میڈیسن کمپنی بلوسم کے سی ای او ڈاکٹر جماس،کراچی میں میڈیسن کمپنی کے ڈسٹی بیوٹر ڈاکٹر صدیق،این ایم ایس کے ڈاکٹر ادریس، ہومیوپیتھک شعبے کی تنظیم ایچ وی سی اے کے موجودہ صوبائی صدر ڈاکٹر اعظم،سابق صوبائی صدر ڈاکٹر اقبال،ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر ڈاکٹر عبدالقادر، پاکستان سینٹرل ہومیوپیتھک کالج کے پرنسپل ڈاکٹر مختار وائس پرنسپل،ڈاکٹر اشفاق حسین،پاکستان سینٹرل ہومیوپیتھک اسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر رشید سمیت کراچی کے مختلف کالجز کے طلباء و طالبات پرنسپل اور اساتذہ سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔
ڈاکٹر جماس