وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کی خبروں پر ق لیگ کا ردعمل سامنے آ گیا
لاہور: مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سے انکار کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔
حکومت اور مسلم لیگ ق کے بطور اتحادی تعلقات کا معاملہ، وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک سے ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے۔ وزارت اعلی سے متعلق اپنے بیان کی پرویز خٹک خود وضاحت کر دیں۔
پرویز خٹک صاحب سے رابطہ رہتا ہے اور
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 16, 2022
ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے.
اس بیان کی وضاحت پرویز خٹک صاحب @PervezKhattakPK خود کردیں۔ pic.twitter.com/w9XudFRcmm
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے سےانکار کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے اتحادی رہنما مونس الہی کو تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ نہیں بنا سکتے، ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں۔ پانچ سیٹوں پر وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں ہے۔