فتح جنگ(نامہ نگا ر) ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال انتہائی تشو یش ناک مرحلہ میں دا خل ہو تی دکھائی دے رہی ہے جس کے نتیجہ میںنہ صر ف اندرون ملک بلکہ اوور سیزپاکستانیوںمیںبھی گہری تشویش پائی جاتی ہے ان خیالات کااظہار بین الاقوامی شہرت یافتہ ممتازبزنس مین سردارظہوراقبال آف فر انس نے حالات حاضرہ پرگفتگو کر تے ہوئے کہاکہ الزام تراشیوںاورطعنہ بازیوںکے مقا بلے میںسیا سی رہنماوںکوسنجیدہ اندازفکراپناناچاہیئے کیو نکہ عالمی سازشی اورپاکستان کے دشمن ملک کے سیاسی ا ستحکام کورسہ کشی کی بھینٹ چڑھاکراپنے مذموم مقاصدکی تکمیل چاہتے ہیںتحریک عدم اعتماداپوزیشن جماعتو ںکا اگرآئینی حق ہے،تواس کیلئے تحمل آمیزرویہ ا پنا نابڑاضروری ہے مختلف نظریا ت کے حامل لوگوں کوا یک دوسرے کے مقا بلے میںکھڑاکر ناا چھی بات نہیں،بہتر ہو گاکہ سنجیدہ سو چ رکھنے وا لے اوربہتر ین سیاسی تار یخ رکھنے وا لے سیا ستد ان کومیدان عمل میںاعلی منصب د ے کرملک کے موجودہ مخدوش حالا ت کودرست کرنے کی کوشش کی جا ئے انہوںنے کہا کہ میرے نزدیک خطہ پوٹھوارکے عظیم سیاستدان چوہدری نثار علی خان جن کی سیاسی تاریخ بڑی شانداراورہرقسم کے الزامات سے پاک صاف ہے کووزیر اعلی پنجاب بناکرملک کے اندرسیاسی فضا و ںمیںجولڑائی جھگڑاپایاجاتاہے اس کاسدباب کیا جائے انہوںنے کہا کہ ایم پی اے چوہدری نثارعلی خان ایک مدبرسیاستدان اوردوران اقتدارکھری با ت کہنے والے ایک دلیراور بہاد رلیڈرہیں طوفان میںگھری ہوئی کشتی کوکنارے لگانے کیلئے ایم پی اے چوہدری نثارعلی خان کووزیراعلی پنجاب کامنصب عطاء کیاجائے ایک دوسرے کاگریبان پکڑ نے والے سیاستدانوںسے ملک وقوم کی جان چھڑائیں۔
موجودہ سیاسی صورتحال انتہائی تشویشناک مرحلہ میںداخل ، سردارظہوراقبال
Mar 16, 2022