غیر جمہوری ہتھکنڈے نہ اپنائے جائیں ۔محمدسلیم عطاری 

Mar 16, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنمامحمدسلیم عطاری نے حکومت اوراپوزیشن کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ شب برأت اوررمضان المبارک کامقدس مہینہ شروع ہونے والاہے سیاسی گرماگرمی کو کم کیاجائے سیاسی ماحول میں کشیدگی ملک وقوم کیلئے نقصان دہ ہے ۔محمدسلیم عطاری نے کہاکہ سیاست دان اپنے رویہ میں لچک پیداکریں تحریک عدم اعتماد جمہوری عمل ہے اس مسئلہ کو آئینی اورجمہوری طریقہ سے نمٹایاجائے تو بہترہوگا۔انہوںنے کہاکہ یہ عوام کی نہیں بلکہ اقتداراورمفادات کی جنگ ہے ہر کوئی اپنے چکرمیں لگاہواہے کوئی وزیراعظم بننے کے چکر میں ہے، کوئی وزیراعلیٰ، کوئی وزارتیں مانگ رہاہے ، آپس کی لڑائی میں پس عوام ہی رہی ہے ،عوامی مسائل کو نظر اندازکردیاگیا ہے ۔محمدسلیم عطاری نے معاملات کو بات چیت سے حل کرنے پر زور دیا ہے وہ پارٹی کارکنان سے گفتگوکررہے تھے ۔
محمدسلیم عطاری 

مزیدخبریں