عمران خان اقتدار نہیں ملک بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں‘عبدالجلیل رضا

کراچی(نیوز رپورٹر)مرکزی رہنما انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن آذاد کشمیر عبدالجلیل رضا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ?عمران خان حکومت بچانے کی نہیں ملک بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں - یہ جنگ حق اور باطل کے درمیان ہے - یہ جنگ ایماندار اور کرپٹ کے درمیان ہے - یہ جنگ آنے والی نسلوں کے لیے ہے - انشائ￿  اللہ وزیراعظم عمران خان کامیاب ہوں گے- پاکستان کامیاب ہو گا- عوام کامیاب ہوگی۔کوئی بھی تحریک، کوئی بھی سیاسی گھٹ جوڑ وزیراعظم عمران خان کو کمزور نہیں کر سکتا، وزیراعظم عمران خان بائیس سالہ جہدوجہد کے بعد وزیراعظم بنے، اور ان ساڑھے تین سالوں سے صرف ملک کی سالمیت، بقا اور استحکام کے لیے کوشاں ہے۔ایک دوسرے کو کرپٹ کہنے والے آج ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر سٹیج پر کھڑے ہیں عورت کی حکمرانی کو حرام کہنے والے آج عورتوں کے پیچھے غلام بن کر چل رہے ہیں 40 سال سے حکومت کرنے والے 4 سال حکومت کرنے والوں سے تبدیلی مانگ رہے ہیں۔عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں لیکن غلام لوگ ہمیشہ غلام رہے گے۔۔ہم کپتان کل بھی آپ کے ساتھ تھے اور آج بھی اور ہمیشہ آپ کے ساتھ رہیں گے۔اپوزیشن والوں نے  عدم اعتماد پیش کر کے وہ کام کیا جو میں  اللہ سے  دعا میں مانگ رہا تھا، "کیونکہ جب بھی گیدڑ کی موت آتی ہے، وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے. عمران خان نے عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن کا انجام بتا دیا۔اپوزیشن کے اپنے رکن نے حقیقت بیان کرکے تحریکِ عدم اعتماد میں ساتھ دینے سے انکار کردیا۔تحریک اعدم اعتماد اپوزیشن کی آخری واردات ہے جو ناکام ہوگی۔ اس کے بعد یہ لوگ 2028 تک دوبارہ نہیں اْٹھ سکیں گے۔اپوزیشن جماعتیں اس وقت صرف اپنے ذاتی مفادات کا سوچ رہی ہیں ان کے لیے ملکی مفاد سے زیادہ اہمیت اپنی کرپشن کو بچانا ہے، یہ فقط کرپش بچاؤ مہم پر نکلے ہیں، انہیں آزاد خارجہ پالیسی، ملکی وقار ، سالمیت یا خوداری سے کوئی غرض نہیں۔جبکہ وزیراعظم عمران خان اندرونی حریفوں کے ساتھ ساتھ اس وقت ان تمام عالمی طاقتوں کا بھی مقابلہ کر رہے ہیں جو پاکستان کو اپنی مرضی کے مطابق چلانا چاہتے ہیں

ای پیپر دی نیشن