ملک کی معاشی ترقی کیلئے استحصالی قوتوں کا خاتمہ ضروری ‘ثروت قادری 

Mar 16, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی مضبوظ بنا نا ہے تو استحصالی قوتوں کو دور کرنا ہوگا، سیاست میں برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ،انتشار کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں اس سے جمہوریت کو نقصان پہنچتا ہے ، سیاست ملک وقوم کی خدمت اور دین کے فلسفے سے ہٹ کر کی جائے تو چنگیزیت جنم لیتی ہے ، اسلام امن ومحبت رواداری اور برداشت کا درس دیتا ہے ،اتحا د ویکجہتی کو فروغ دے کر معیشت کی بحالی کو یقینی اور انتہاپسندی کو ناکام بنایا جاسکتا،سلامتی کونسل کشمیر میں جنسی جرائم روکنے کیلئے اقدامات کرئے ،بھارت میں مذہبی عدم برداشت کی وجہ سے بین المذاہب ہم آہنگی کو پامال کیا جارہا ہے ،بھارت میں ہندوجنونیت نے اقلیتوں پر مظالم کے پہاڑ توڑے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ مظالم عصبیت پسندی کیوں نظر نہیں آرہی ہے ، حجاب کے معاملے پر بھارتی ہائی کورٹ کا فیصلہ  بھارتی عصبیت اور تعصب پر مبنی انصاف کے قتل کے مترادف ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے ملاقات میں کیا ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ سرکار دولم ﷺنے سسکتی ہوئی انسانیت کو جہالت سے دور کرکے عورت کو رحمت قرار دیا ، مرد اور عورت دونوں کو دین اسلام نے تعلیم حاصل کرنے کا درس دیا ،اگر عورت کے ساتھ کہیں امتیازی سلوک برتا جارہا ہے تو اس کا قصور مذہب یا ریاست کا نہیں بلکہ معاشرے کی اقدار عدم تعلیم یعنی جہالت کا ہے ،دین اسلام نے جنت کو ماں کے قدموں میں بتا کر عورت کا مقام بلند کیا ہے ،پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے خواتین کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا ،معاشرے کی برائیوں کے خاتمے کیلئے تعلیم کو فروغ دے کر جہالت کو ختم کیا جاسکتا ہے ، معاشرے اور ملک کی ترقی کیلئے خواتین کو کلیدی کردار کرنا ہوگا ،لبرل ازم اور سیکولرازم نظام اسلام اور ملک کے آئین کے منافی ہے ان نظاموں نے خواتین کے حقوق کا ہر دور میں استحصال کیا ہے ،پاکستان کا آئین خواتین کو حقوق اور تحفظ فراہم کرتا ہے ۔
ثروت قادری 

مزیدخبریں