کنری میں آئی ٹی سینٹر کا قیام‘ نوجوانوں کو جدید تعلیم فراہم

Mar 16, 2022

کنری(نامہ نگار           )اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش ہونے اور اتحادیوں کے چھوڑ جانے پر عمران  خان ذہنی توازن کھو بیٹھے  ہیں  اپنی شکست دیکھ کر دیگر پارٹی قائدین کو گالیاں اور دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر جنگلات نواب تیمور تالپور نے کنری کے پبلک پارک میں قائم آئی سینٹر کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر گفتگو کے دوران کیا، صوبائی وزیر نے آئی ٹی سینٹر کے قیام پر کنری کے عوام کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ میں نے ہائی ٹیک کمپیوٹر لیب کا وعدہ پورا کر دیا آئی ٹی سینٹر کنری کیلئے سندھ حکومت کا بڑا تحفہ ہے جس سے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیب میں نائیٹ جنریشن کے اسٹیٹ آف آرٹ کے 26 کمپیوٹر ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والے طلباء  کیلئے وائی فائی کی سہولت بھی میسر ہوگی جبکہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہیکہ وہ طے کریں کہ طلباء  کو کونسے کورس کروانا ہیں تاکہ وہ بہتری کی جانب بڑھیں اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے دروازے کھل سکیں انہوں نے کہا کہ  انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز ہم سے رابطے ہیں انہوں نے ہم سے عدم اعتماد کا ووٹ دینے کا وعدہ کیا ہے کیونکہ وہ خود عمران  خان سے بیزار ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت جو بھی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر عدم اعتماد کی تحریک میں شامل ہوگا وہ ہیرو کہلائے گا اس کو عوام ویلکم کرے گی سابق صدر آصف علی زرداری کی فہم وفراست اور سیاسی بصیرت کے باعث عمران نیازی کی حکومت چند دن کی مہمان ہے وہ عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے ملک میں انارکی پھیلا رہا ہے پی پی پی کسی کو جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ طاہر میمن،ایس ایس پی عمرکوٹ مختیار احمد خاصخیلی،اسسٹنٹ کمشنر محمد حسین کھوسہ،پی پی پی رہنما عمران خان،حاجی شکیل احمد باجوہ ودیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں