گوگل فوٹوز اور لینس دو اہم فیچر ہیں لیکن اب ان دونوں کے ملاپ سے چپس نامی فیچر کی آزمائش شروع ہوگئی ہے جس سے آپ تصویر میں موجود ٹیکسٹ الگ کرسکیں گے۔ اگرچہ یہ آپشن گوگل فوٹوز میں پہلے سے ہی موجود ہے لیکن اس آپشن میں ٹیکسٹ الگ دکھائی دیتا تھا۔ لیکن اب نئے فیچرز کے تحت آپ ٹیکسٹ کاپی کرسکتے ہیں، سن سکتے ہیں ، نشان زد کرسکتے ہیں اور اسے تصویر سے نکال بھی سکتے ہیں ۔ اس طرح عین اوسی آر کا آپشن آپ کے سامنے آجاتا ہے۔ یعنی اگر کسی وزیٹنگ کارڈ کی تصویر آپ کو موصول ہوتی ہے تو اب چپس آپشن کی بدولت اس کارڈ سے پتا ٹیکسٹ کی صورت میں نکالا اور الگ کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح دیگر شارٹ کٹ بھی پیش کئے گئے ہیں جو آپ کے کام کو تیز اور سہل بناسکتے ہیں۔ گوگل فوٹوز اور لینس کے جدید ترین ورژن استعمال کرنے والے کچھ صارفین کو چپس کی بی ٹا آزمائش کی پیشکش کی گئی ہے جس کےبعد اس تبدیلی کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔ اگر آپ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ آپشن آپ کے لیے بھی ہے تو گوگل پلے اسٹور سےفوٹوز اور گوگل لینس کا اپ ڈیٹ ورژن حاصل کیا جاسکتا ہے۔ تاہم آزمائش کے بعد چپس کے فیچر ازخود سامنے آجائیں گے۔
گوگل فوٹوز میں چپس فیچر کی آزمائش شروع، تصویر میں موجود ٹیکسٹ الگ کرسکیں گے
Mar 16, 2022 | 13:53