عبداللہ شفیق آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار

پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹر عبداللہ شفیق آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 4 رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری بنانے میں ناکام رہے۔ بدھ کو عبداللہ شفیق نے آسٹریلوی ٹیم کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز کپتان بابر اعظم کے ساتھ ملکر شاندار بلے بازی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مہمان ٹیم کے باﺅلرز کی خوب دھلائی کی ۔ دونوں کھلاڑیوں نے پہلی دو وکٹیں 21 کے مجموعی سکور پر گرنے کے بعد محتاط انداز میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ پرٹیم کے لیے قیمتی 228رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔ عبداللہ شفیق نے دوسری اننگز میں 305گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں اطراف آزادانہ اور دلکش اسٹروکس کھیلے اور 1 خوبصورت چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 96رنز بنائے ۔22سالہ عبداللہ شفیق نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور وہ 4رنز کے فرق سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری مکمل نہ کر سکے ۔ عبداللہ شفیق کو 96کے انفرادی سکور پر پیٹ کمنز نے سٹیون سمتھ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ کیا۔

ای پیپر دی نیشن