پوری مسلمان دنیا سے مجھے مبارک باد مل رہی ہیں، قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کے بعد سب سے بڑا کام اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری ہے، فضل الرحمان 30سال سے ہر حکومت میں شامل رہے اور دین کے نام پر سیاست کی، لیکن کبھی اسلام و فوبیا کے خلاف ایک لفظ نہیں نکالا،3 دفعہ وزیراعظم بننے والوں نے کبھی اقوام متحدہ اور او آئی سی میں اسلامو فوبیا کیخلاف بات نہیں کی، نواز شریف پرچیاں پکڑ کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تھے تو ایک پرچی اسلامو فوبیا اور کشمیر کی بھی پکڑلیتے، اسلام آباد میں سندھ ہاﺅس میں ہارس ٹریڈنگ کے لیے نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہیں،سندھ سے گارڈ بھی لائے ہیں تاکہ کوئی اندر نہ آئے، الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ کیا آئین میں ہارس ٹریڈنگ کی اجازت ہے، 20، 20کروڑ روپے سے سیاست دانوں کے ضمیر کی بولیاں لگی ہیں، اپوزیشن کو پتہ ہے کہ عمران خان تھوڑی دیر رہ گیا تو سب نے جیل جانا ہے،اگر یہ لوگ کامیاب ہوگئے تو سب سے پہلا کام نیب کو ختم کرنا ہوگا، میرے شکار کیلئے 3چوہے نکلے ہیں ، ان تینوں کا شکار کروں گا
وزیراعظم عمران خان کاسوات میں جلسہ عام سے خطاب
وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف منظور ہونے والی قرارداد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری مسلمان دنیا سے مجھے مبارک باد مل رہی ہیں، قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کے بعد سب سے بڑا کام اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری ہے، فضل الرحمان 30سال سے ہر حکومت میں شامل رہے اور دین کے نام پر سیاست کی، لیکن کبھی اسلام و فوبیا کے خلاف ایک لفظ نہیں نکالا،3 دفعہ وزیراعظم بننے والوں نے کبھی اقوام متحدہ اور او آئی سی میں اسلامو فوبیا کیخلاف بات نہیں کی، نواز شریف پرچیاں پکڑ کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تھے تو ایک پرچی اسلامو فوبیا اور کشمیر کی بھی پکڑلیتے، اسلام آباد میں سندھ ہاﺅس میں ہارس ٹریڈنگ کے لیے نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہیں،سندھ سے گارڈ بھی لائے ہیں تاکہ کوئی اندر نہ آئے، الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ کیا آئین میں ہارس ٹریڈنگ کی اجازت ہے، 20، 20کروڑ روپے سے سیاست دانوں کے ضمیر کی بولیاں لگی ہیں، اپوزیشن کو پتہ ہے کہ عمران خان تھوڑی دیر رہ گیا تو سب نے جیل جانا ہے،اگر یہ لوگ کامیاب ہوگئے تو سب سے پہلا کام نیب کو ختم کرنا ہوگا، میرے شکار کیلئے 3چوہے نکلے ہیں ، میں ان تینوں کا شکار کروں گا۔بدھ کو سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن آرہے ہیں، صرف ان لوگوں کو ووٹ دینا ہے جو بلے کے نشان پر کھڑے ہیں اور جو بلے کیخلاف کھڑے ہوئے ہیں، ان سے درخواست ہے کہ ان کو بیٹھ جانا چاہیے کیونکہ ہمیں یہ الیکشن جیتنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج میرے لیے خوشی کا دن ہے، آج اللہ کا خاص شکر ادا کیا کیونکہ میں اور میری ٹیم، پاکستان کا دفتر خارجہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اقوام متحدہ میں ہمارا سفیر منیراکرم تین سال سے کوشش کر رہے تھے کہ اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور ہوئی، نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے خلاف مغرب میں ایک نفرت کی لہر چلی، انہوں نے دہشت گردی اور اسلام کو اکٹھا کیا، دہشت گردی کا کوئی دین نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اسلام اور دہشت گردی کا کوئی تعلق نہیں اس کے باوجود انہوں نے اکٹھا کیا، ایسا تاثر دیا کہ اسلام کی وجہ سے دہشت گردی ہے، دوسرا وہ ہمارے نبیکی شان میں گستاخی کرتے تھے اور جو بھی اس کے خلاف مظاہرہ کرے تو وہ آزادی رائے کے نام پر ہمیں برا بھلا کہتے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے تین سال کوشش کی، او آئی سی کے اجلاس میں سب سے پہلے تین سال قبل میں نے اپنے سارے مسلمان ملکوں کو کہا کہ ہمیں مل کر ہر فورم پر اس کے خلاف بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد اقوام متحدہ میں پہلی دفعہ کسی پاکستان کے سربراہ نے اسلاموفوبیا کے خلاف بات کی اور مسلسل کوشش کرتا رہا، جب بھی کوئی نبی کی شان میں گستاخی کرتا تھا تو ہمارے نوجوان سڑکوں پر نکل آتے تھے توڑ پھوڑ کرتے تھے لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ کل یہ فیصلہ ہوا، اقوام متحدہ کی قرارداد ہوئی، اسلاموفوبیا کے خلاف پاکستان کی قرارداد 57 ملکوں نے پیش کی اور صبح سے سارے مسلمان دنیا سے مبارک مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلاموفوبیا کا سب سے زیادہ نقصان جو مسلما مغربی ممالک میں تھے، ان کو ہوتا تھا، داڑھی والا نکلتا تھا تو اس کو برا بھلا کہتے تھے، مسلمان عورت حجاب کرتی تھی تو اس کو گالیاں نکالتے تھے اور آج بیرون ملک پاکستانی اور مسلمان خوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کل بھارت میں عدالت نے فیصلہ کیا کہ مسلمان لڑکیاں حجاب نہیں کرسکتیں، اس کو اسلاموفوبیا کہتے ہیں، کہ مسلمان لڑکیوں کو حجاب کرنے سے عدالت نے منع کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ فضل الرحمان 30سال سے ہر حکومت میں شامل رہے اور دین کے نام پر سیاست کی، لیکن کبھی اسلام و فوبیا کے خلاف ایک لفظ نہیں نکالا، فضل الرحمان مدرسے کے بچوں کو میرے خلاف سڑکوں پر نکالتے ہیں، مجھے یہودی کہتے ہیں، شرم آنی چاہیے جسے یہودی کہتے ہو، اس نے وہ کام کیا جو آپ 30سال میں نہ کرسکے۔عمران خان نے کہا کہ قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دینے کے بعد سب سے بڑا کام اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد کی منظوری ہے، تین دفعہ وزیراعظم بننے والوں نے کبھی اقوام متحدہ اور او آئی سی میں اسلامو فوبیا کیخلاف بات نہیں کی، نواز شریف پرچیاں پکڑ کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تھے تو ایک پرچی اسلامو فوبیا اور کشمیر کی بھی پکڑلیتے، ان کا خدا پیسہ ہوتا ہے، امریکی صدر کے سامنے ان کی کانپیں ٹانگتی ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر سمیت کوئی بھی ہو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہوں، 2008سے 2018تک ملک میں 400ڈرون حملے ہوئے جن میں ہمارے لوگ شہید ہوئے، لیکن کبھی آصف زرداری اور نواز شریف اس کے خلاف نہیں بولے، اگر میرے اربوں روپے آف شور اکانٹس میں ہوتے، چوری کے پیسے سے لندن میں محلات ہوتے، تو میں بھی امریکی صدر کے سامنے پرچیاں لے کر بیٹھتا۔عمران خان نے کہا کہ ان کے چوری کے پیسے نے انہیں غلام بنایا اور امریکا کے سامنے جھکادیا، انہوں نے اپنی حرکتوں سے ہمیں بھی دنیا میں ذلیل کیا، 100گیڈروں کی قوم جس کا سردار شیر ہو وہ جیت جائے گی لیکن 100شیروں کی قوم جس کا سردار نواز شریف جیسا گیڈر ہو وہ ہار جائے گی، میرے شکار کےلئے تین چوہے نکلے ہیں، میں انہیں شکست دے کر دکھاﺅں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کو خریدنے کےلئے اسلام آباد میں سندھ ہاﺅس میں ہارس ٹریڈنگ کے لیے نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہیں،سندھ کے عوام کا پیسا بوریاں بھر کر آیا ہے، سندھ سے گارڈ بھی لائے ہیں تاکہ کوئی اندر نہ آئے، دنیا کے سامنے بے شرمی سے ہمارے لوگوں کو خریدنے آئے ہیں، الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ کیا آئین میں ہارس ٹریڈنگ کی اجازت ہے، 20، 20کروڑ روپے سے سیاست دانوں کے ضمیر کی بولیاں لگی ہیں، قوم پر لازم ہے کہ ان چوروں اور برائی کے خلاف اٹھ کھڑی ہو اور 27مارچ کو ڈی چوک پر جمع ہوں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو پتہ ہے کہ عمران خان تھوڑی دیر رہ گیا تو سب نے جیل جانا ہے،اگر یہ لوگ کامیاب ہوگئے تو سب سے پہلا کام نیب کو ختم کرنا ہوگا، میرے شکار لے لیے 3چوہے نکلے ہیں ، میں ان تینوں کا شکار کروں گا، اگلے چند روز فیصلہ کن دن ہیں کہ کیسا پاکستان بنے گا، سب چور اکٹھے ہوگئے ہیں لیکن کپتان ایک گیند سے تین وکٹیں لے گا۔عمران خان نے کہا کہ سب چور ایک طرف ہوگئے ، انھوں نے مجھے موقع دیا اب ایک گیند سے 3 وکٹیں گریں گی،تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے کے بچے باہر بیٹھے ہیں ،کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری نہیں،ملک کی باہر سے جائیداد کی ایک رسید نہیں دکھاپائے، ان کا منشی اسحاق ڈار سوٹ پہن کر ان کو کہتا ہےکہ میں بھی آپ کی طرح ہوں میں بھی انگلش بولتا ہوں، جب عدالت پوچھتی ہے کہ پیسا کہاں سے آیا تو شہبازشریف کی کمر میں درد ہوجاتا ہے۔وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ہمارے دور میں زراعت میں سب سے زیادہ پیسا آیا، گندم، مکئی اور چاول کی ریکارڈ فصل ہوئی، ملک میں 50سال بعد نئے ڈیم بن رہے ہیں، جس سے زراعت میں انقلاب آئے گا اور لوگوں کو پانی بھی ملےگا، ان چوروں نے ملک کا دیوالیہ نکالا ہوا تھا، پھر کورونا آگیا۔