جوڈیشل سسٹم کی دھجیاں اڑانے والے کو ریلیف دینا چاہیے؟ شرجیل میمن

Mar 16, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کیا ججز کو جوڈیشل سسٹم کی دھجیاں اڑانے والے کو ریلیف دینا چاہیئے، ابھی فیصلے ہوئے نہیں، ابھی تو عدالت نے بلایا ہے۔ صوبائی وزیر نے لاہور میں جاری سیاسی صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خوش فہمی میں نہ رہیں، دو چار ہزار آدمی جمع کرنا بڑی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ پولیس کو زخمی کریں، آپ اسٹیٹ سے لڑنے کی کوشش کریں، آپ پیغام دے رہے ہیں کہ آپ سٹیٹ سے لڑنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں