عمران کا اقدام اعلان بغاوت، عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا: کائرہ 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس میں کہا عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کئے عمران خان پیش ہو جاتے تو یہ صورتحال نہ ہوتی، ایک طرف کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کو گرفتاری سے بچانا ہے۔ زمان پارک میں اہلکاروں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ناقابل برداشت ہے۔ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے کا بے بنیاد مفروضہ کھڑا کیا گیا۔ لاہور میں سات گھنٹے ریلی میں گھومنا کیا کوئی خطرہ نہیں؟۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے پٹرول بم بھی برسانے شروع کئے۔ کیا یہ دہشتگردی نہیں؟ عمران خان اعلان بغاوت کر بیٹھے ہیں۔ انہیں عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن