پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں،  عبدالقادر پٹیل

Mar 16, 2023


اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں، پہلے مرحلے میں پنجاب کے 13 اضلاع ، سندھ کے 16 اضلاع اور اسلام آباد  میں انسدادپولیو مہم جاری ہے،والدین اپنے بچوں کو ضرور قطرے پلوائیں۔ بدھ کو وزارت صحت سے جاری بیان کیمطابق وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ  پولیو مہم کا پہلا مرحلہ 17 مارچ تک  جاری رہے گا۔ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 13 اضلاع ، سندھ کے 16 اضلاع اور اسلام آباد   پر مشتمل  ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں اور فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ تعاون  بھی کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ ہدف والدین کے تعاون سے حاصل کرسکتے ہیں ۔پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں ۔عبدالقادر پٹیل  نے کہا کہ کسی بھی قسم کی شکایت یا معلومات کے ہیلپ لائن نمبر 1166 پر بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔

مزیدخبریں