حکومت ڈیجیٹل مردم شماری پر تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے: احسن اقبال


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیرصدارت مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا ساتواں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومت سندھ اپنا ایک کیبنٹ ممبر بطور فوکل پرسن نامزد کرے گی تاکہ آپس میں رابطوں کومربوط بنایا جا سکے اور مردم شماری کے آپریشن میں مزید تیزی لائی جا سکے۔  اجلاس میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ‘ چیئرمین نادرا‘ چیف ادارہ شماریات‘ چیف سیکرٹری پنجاب‘ خیبر پی کے‘ بلوچستان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کی سرگرمیوں‘ فیلڈ آپریشن اور دیگر  امور میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ چیف ادارہ شماریات ڈاکٹر نعیم ظفر نے حکام کو بریفنگ دی اور تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔ احسن اقبال نے نیشنل پرائس مانیرٹنگ کمیٹی (این پی ایم سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزارت نیشنل  فوڈ سکیورٹی اور صوبائی حکومتوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ رمضان المبارک میں استعمال ہونے والی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھے بالخصوص خوردنی تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے اور ملک میں کسی قسم کا بحران پیدا نہ ہو۔ پروفیسر احسن اقبال نے کارانداز رپورٹ کی تقریب رونمائی سے زوم لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ حکومت سنگین معاشی چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے۔ معاشی مسائل کا حل مؤثر ٹیکس کا نظام‘ برآمدات میں اضافہ‘ بیرونی ترسیلات کا پیداواری استعمال اور بیرونی سرمایہ کاری ہے۔ وفاقی حکومت کے ٹیکس  ریونیو اور نان ٹیکس محاصل 5200 ارب روپے ہیں۔ ہمیں 5000 ارب روپے قرضوں کی ادائیگی  ورثہ میں ملی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...