کراچی (نیٹ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ڈومیسائل کا فرق واضح ہے، جو کچھ عمران خان کر رہے ہیں ہورہا ہے، اس کا 10 فیصد بھی ہم کرتے تو آج ہماری مائیں ہمیں تلاش کررہی ہوتیں۔ دو اضلاع میں ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر ہیں جہاں عوامی مسائل حل ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں، گزشتہ 14 سال سے کراچی کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ملک کو چلانے والے شہر کو تعصب اور لاشوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔ اگر حقیقی جیل ہو تو جیل جانے والا لیڈر بنتا ہے جبکہ سہولتوں سے آراستہ دو نمبر جیل ہو تو لیڈر بھی دو نمبر بنتا ہے۔
ڈومیسائل کا فرق واضح، جو عمران کر رہے ہم کرتے تو مائیں تلاش کرتیں : خالد مقبول
Mar 16, 2023