راولپنڈی/ ٹوبہ ٹیک سنگھ (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) کمسن بچوں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر 321 ج ب (سیووال) میں اوباش ملزم عدیل اپنے ہمسائے زاہد کے آٹھ سالہ بیٹے محمود کو اغوا کر کے اپنے گھر لے گیا اور بدفعلی کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے اسے ہاتھ پائوں باندھنے کے بعد گلا دبا کر ابدی نیند سلا دیا اور اس کی نعش کو گھر میںہی سامان رکھنے والی جستی پیٹی میں بند کر دیا۔ راولپنڈی کے علاقے حیال گائوں میں 10 سالہ بچہ کو مبینہ زیادتی کے دوران ملزم نے واش روم میں قتل کر دیا۔ مشتعل اہل علاقہ نے ملزم عرفان کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ مقتول بچے کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔