ترکیہ: زلزلہ زدہ علاقوں میں سیلاب سے 14 افراد جاں بحق


استنبول (نیٹ نیوز) ترکیہ میں زلزلہ زدہ علاقوں میں سیلاب  کی وجہ سے عارضی خیموں اور کنٹینرز میں مقیم چودہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک شیر خوار بھی شامل ہے۔ متعدد لوگ تیز بہاؤ میں بہہ گئے۔ جبکہ ملک میں انتخابات سے قبل صدر رجب طیب اردگان پر مزید دباؤ میں اضافہ ہو گیا۔ زلزلے کے بعد موسلادھار بارشوں سے بھی مذکورہ علاقوں میں بے حد نقصان ہوا ہے جبکہ ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ ابھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ سیلاب  کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پانی ایک ہسپتال گراؤنڈ فلور تک جا پہنچا۔
ترکیہ سیلاب،14 افراد جاں بحق

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...