اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت" بجلی حفاظت کے ساتھ" مہم کے تحت نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے اوچ پاور لمیٹڈ اور نشاط پاور لمیٹڈ کے تعاون سے " ٹاپ پرفارمرز کی کارکردگی کا جائزہ "کے موضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ سیشن کا مقصد اوچ پاور لمیٹڈ اور نشاط پاور لمیٹڈ کی جانب سے کیے گئے بہترین حفاظتی طریقوں کو جاننا تھا۔ ویبنار میں پاکستان کے پاور سیکٹر کے سیفٹی پروفیشنلز کے ساتھ ساتھ نیپرا کے حکام نے بھی شرکت کی۔چیئرمین نیپرا، توصیف ایچ فاروقی نے اپنے ابتدائی کلمات میں سیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور پاور سیکٹر میں نیپرا کے صفر واقعات کے ہدف کو دوہرایا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیپرا اس طرح کے سیشنز کے ذریعے موثر اقدامات کو اپناتے ہوئے حفاظتی کلچر کو اجاگر کرتا رہے گا۔ ۔چئیرمین نیپرا نے اوچ پاور لمیٹڈ اور نشاط پاور لمیٹڈ کے حفاظتی معیارات کی بھی تعریف کی۔
چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت " ٹاپ پرفارمرز کی کارکردگی کا جائزہ "کے موضوع پر آگاہی سیشن
Mar 16, 2023