کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے  دہشت گردکو 35سال قید کی سزا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راہ گیر کے قتل ،پولیس مقابلہ اور دہشت گردی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گرد جلال کو 35سال قید کی سزاسنادی ۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے راہگیر کا قتل، پولیس مقابلہ اور دہشتگری کے مقدمے میں جزم ثابت ہونے پر کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے دہشت گرد جلال عرف جلال الدین کو مجموعی طور پر  35 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے مجرم پر 20ہزار روپے  جرمانہ بھی عائد کردیا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے مجرم کو مقتول کے قانونی ورثا کو 20لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان 16ستمبر 2021کو ڈکیتی کے بعد کورنگی انڈسٹریل ایریا سے فرار ہورہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر مصطفی جاں بحق ہوا۔ پولیس کی فائرنگ سے ملزم فقیر محمد ہلاک ہوا۔ ملزمان کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ میں کالعدم بی ایل اے کے 3 کارندے راجا، ریاض اور آفتاب مفرور ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...