لاہور ( کلچرل رپورٹر)پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) حکومت پنجاب کے زیر اہتمام جشن بہاراں تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔ جشن بہارا ں کی سالانہ تقریبات کا مقصد موسم بہار کوخوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ پنجاب کی ثقافت کو فروغ دینا ہے ۔تقریبات میں دنگل (کشتی)، سائیکلنگ، اور میراتھن مقابلے ہوئے۔اتھارٹی نے پنجابی کلچر ڈے کے حوالے سے پنجاب کی بھرپور ثقافت کی خوبصورتی کو ظاہر کرنے کے لیے ایک منفرد طرز کی سوشل میڈیا مہم بھی تیار کی۔ اس مہم میں ویڈیوز اور تصویروں کی مدد سے پنجابی ثقافت کو اجاگر کیاگیا۔سی بی ڈی پنجاب کی طرف سے تیار کردہ فلوٹ تقریبات میں توجہ کا مرکز بنا رہا۔ اس فلوٹ میں سی بی ڈی پنجاب کے پراجیکٹس کی نمائش کی گئی، جس میں پنجاب کے بلند ترین اسکائی اسکراپر سیریس، ریٹل ڈسٹرکٹ دی رن وے، اور دی ریگالیا شامل ہیں۔ سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ''سی بی ڈی پنجاب نے ہمیشہ حکومتی اقدامات کی حمایت کی ہے۔
جشن بہاراں ،پنجابی ثقافت جدید طرز تعمیر کی عکاسی
Mar 16, 2023