نیشنل آرچری چمپئن شپ میں شرکت کیلئے سندھ کی ٹیم لاہور روانہ 


کراچی (اسپورٹس رپورٹر)دسویں ڈی ایچ اے لاہور نیشنل آرچری چمپئن شپ میں شرکت کے لئے سندھ کی مینز ،ویمنز اور جونیئر آرچری ٹیم کراچی سے لاہور روانہ ہو گئی،چمپئن شپ جمعرات سے ڈی ایچ اے لاہور میں شروع ہو رہی ہے جس میں صوبوں سمیت تمام محکموں کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔مینز کھلاڑیوں میں اکمل خان ،اریب حسین ،سعد حسن اور حسان احمد ،ویمنز کھلاڑیوں میں امبرین بابر ،عروبہ مہتاب ،ایمان اور صنوبر خان شامل ہیں۔ جونیئر تیر اندازوں میں آیان شہادت،مسکان ،آئزہ شہادت اور طلحہ عباس جبکہ سارہ کو ریزرو میں رکھا گیا ہے۔لئیق خاور بٹ ،سروش،زاہد حمید اور محمد فرقان ٹیکنیکل آفیشلز کے طور پر ٹیم کے ہمراہ ہیں ۔روانگی سے قبل سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور ٹیم لیڈر سید اعجاز علی کا کہنا تھا کہ چمپئن شپ کے لئے سندھ کے تیر اندازوں نے بہترین تیاری کی ہے ،سینئرز کے ساتھ جونیئرز کھلاڑیوں سے بھی عمدہ کارکردگی کی امید ہے ۔نیشنل چمپئن شپ میں سندھ کے تیر انداز مینز ٹیم ایونٹ میں اپنی تیسری پوزیشن کا دفاع کریں گے جو انہوں نے نویں نیشنل آرچری چمپئن شپ میں حاصل کی تھی ۔ 

ای پیپر دی نیشن