کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک گرامر اسکولنگ سسٹم لانڈھی میں اسکول کی 25ویں سوولر جوبلی کی تقریب کے موقع پر اسکول کے بانی محمد صادق ادریس نے شرکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اسکول کامیابیوں کی منزلیں طے کرتے ہوئے آگئے بڑھ رہا ہے اب ہمارے اسکول کی تین شاخیں موجود ہیں جوکہ بچوں معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا فریضہ احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہیں ہمارا مقصد صرف تعلیم کے شعبے میں خدمت ہے آج کی نسل اچھی تعلیم سے آراستہ ہو گی تو ملک ترقی کرے گا اس ملک کے حالات پرہے لکہے نوجوان ہی بدلیں گے میں تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہمارے اسکول کے استاتذہ اسی طرح اپنے فرائض سر انجام دیتے رہیں گے تقریب میں اسکول کے طلبا نے ٹیبلو پیش کیئے جبکہ اسکول کی سلورجوبلی کا کیک بھی کاٹا گیا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا اسکول کے طلبا کو نمایا کارکردگی پرشیلڈز اور میڈل سے بھی نوازہ گیا،تقریب میں ایس یو جے ایف صدر شوکت اللہ فارقی،پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کونگی رکو کمیٹی کی چیئر پرسن ارم شاہدہ‘ پاکستا ن پرائیوٹ اسکول اور کالج ایسوسی ایشن کے بانی پرویز ہارون وائس چیئرمین محمد انور،کورنگی ڈسٹرک کے صدر ذولفقار جاوید،عمران،ساجد،واجد،عارفین،یعقوب،شوکت،رفیق،کریم بخش،قیوم، کاشف،ذکیہ،برہان،سہیل میمن،میڈم بدر،ربعیہ،مدیہ،مناہل ارشد،اعجاز احمد،ولید یمنی،سرور خان،،خرم مقصود،شاہد صغیر،اسکول کی پرنسپل فوزیہ صادق،محمد ثاقب محمد شارق ودیگر معززین اور والدین کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔