کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنی الائنس کے سربراہ محمد حسین لاکھانی نے کہا ہے آج دنیا کو اسلامو فوبیا سے شدید خطرات لاحق ہیں اقوام متحدہ نے دنیا کو اسلامو فوبیا سے نکالنے کے لئے آج کے دن 15مارچ کو یوم اسلاموفوبیا کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ اسلام امن کا مذہب ہے انسانیت کا درس دیتا ہے آدمیت
اور خواتین کا احترام کے ساتھ رشتوں کا تقدس بھی بتاتا ہے آج دنیا میں رشتوں کو پامال کیا جارھا ہے آج دنیا میں نہ مان بھن بیٹی کا تقدس ہے نہ بیوی کی عزت اسی طرح باپ بھائی بیٹوں کے رشتے کی عظمت اسلام سیکھاتا ہے شوہر کو بیوی کا محافظ اور تمام قسم کی صعوبت سے نجات دھندہ بنایا ہے اس لئے جہان مسلمان ہوگا وہاں امن اور سلامتی آئے گی اسلام انسان کو چوری ڈکیتی قتل زنا جوئے شراب سے ہونے والے معاشرتی اخلاقی نقصان سے بچاتا روکتا ہے تاکہ انسانیت پھلے پہولے اسلام میں بدترین ہے وہ شخص خواہ مرد ہو یا عورت جس سے دوسرا انسان ڈرے گھبرائے خوف کھائیاسلام سچ اور حق کی تعلیم دیتا ہے اور سچے اور حق کے ساتھ دینے کا حکم دیتا ہے اسلام انصاف فراہم کرتا ہے اللہ پاک منصف ہے انصاف کرنے والا اس کی صفت ہے اور انصاف کرنے والے کو پسند کرتا ہے اسلام قانون سب کے لئے برابر ھیں حاکم ہو افسر ہو سپہ سالار ہو کوئی بھی ہو چاہے قاصی منصف ھی کیوں نہ ہو انصاف کے کٹہڑے میں اس کو کھڑا ہونا ہے انصاف پر قائم رھنا ہے ان خیالات کا اظہار محمد حسین لاکھانی سنی الائنس کی مرکزی باڈی کی تشکیل کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی محمد حسین لاکھانی نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں بلخصوص امریکہ برطانیہ یورپی ممالک میں مسلمان مرد وعورت نفرت انگیزی کا شکار ھیں مسجد کو نقصان پہنچانا مسلمانوں پر جملے کسنا انہیں تشدد کا شکار بنانا سمیت حجاب والی خواتئن کے حجاب کو بزور طاقت مختلیف ممالک کھینچے جاتے ھیں خواتین کے حقوق کی کوئی کیال نھیں رکھا جاتااور مسجد پر حملے نمازیوں پر فائرینگ کا عمومن سامنا رھتا ہے مسلمان بحیثیت مسلمان اقلیت بعض ممالک برترین زندگی گزار رہے ھیں خصوصا برما اور بھارت میں روینگیا بنا دیا گیا ہے یہان تک بنگلہ دیش میں بہاری مسلمان کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا ہے اقوام متحدہ مسلمانوں جیو اور جینے دو کے اصولوں پر مسلمانوں کو حقوق دیئے جائیں ان کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کیئے جائیں