کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے اندرون سندھ سے گندم کراچی در آمد کو روکنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہر سال گندم کی فراہمی کے موقع پر محکمہ فوڈ کے بھتہ خور سرگرم ہوجاتے ہیں کراچی ایک غیر زرعی ریجن ہے جہاں گندم وافر مقدار میں خریدا جاتا ہے اس کے باوجودسندھ حکومت نے تاحال گندم کی خریداری نہیں کی ساتھ اس کے سندھ کے زمینداروں پر بھی گندم فروخت کرنے کی پابندی لگادی ہے جبکہ چیک پوسٹ پر کراچی کے فلور مل مالکان سے ٹرکوں کو روک کر بھتہ طلب کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں گندم کے پیدا ہونے کے باوجود کراچی کی اندرون سندھ سے ترسیل روکنا کراچی دشمنی ہے ۔اراکین سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ کے موجودہ اقدام سے کراچی میں گندم مزید مہنگی ہوگی جبکہ حکومت کے زیر سایہ محکمہ فوڈ کے بھتہ مافیا نے رشوت بازاری کا کاروبار شروع کر رکھا ہے ملک کا کون سا قانون یا اٹھارویں ترمیم کراچی کو خوراک خریدنے پر پابندی لگا سکتی ہے۔ اراکین سندھ اسمبلی نے صوبائی حکومت سمیت پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کے محکمہ فوڈ اتھارٹی کراچی دشمنی سے باز رکھیں اور فلور مل مالکان کے ٹرک سرکاری حراست سے فی الفورروانہ کئے جائیں تاکہ کراچی کو گندم کی ترسیل کی جا سکے۔
اندرون سندھ سے گندم کراچی لانے سے روکنے کی شدیدمذمت
Mar 16, 2023