گلستان جوہر بلاک 6میںقبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ادارہ ترقیات کراچی کی گلستان جوہر میںقبضہ مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے اس دوران غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کیا گیا۔ آج گلستان جوہر  بلاک 6غیر قانونی بائونڈری والز، متعدد دکانیں، دفاتر سمیت غیر قانونی تعمیرات کو ہیوی مشینری کے ذریعے منہدم محکمہ انسداد و تجاوزات کے عملے نے غیر قانونی بائونڈری والز، متعدد دکانیں، دفاتر سمیت غیر قانونی تعمیرات کو ہیوی مشینری کے ذریعے منہدم کرکے تقریباً 11 ایکڑ اراضی واگزار کراکے اراضی سرکاری تحویل میں لے لی۔ کارروائی کے دوران ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ، ایڈیشنل ڈائریکٹر،انسداد و تجاوزات کا عملہ، مقامی پولیس، رینجرز اور مقامی انتظامیہ موجود تھی۔ شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کی سربراہی اور ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کی نگرانی میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن