تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس‘ عرس سید الشہداء امیر حمزہ ؓ کا انعقاد

Mar 16, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکز جامعہ نورالقرآن نارتھ کراچی میں عظیم الشان تاجدار ختم نبوت ؐ کانفرنس بسلسلہ عرس مبارک سید الشہدا سیدنا امیر حمزہ ؓ  کا انعقاد ہوا،جس میں علما ومشائخ اہلسنت نے بھرپور شرکت کی،علما ومشائخ نے 2023میں مرکز جامعہ نور القرآن سے 27طلبہ عالم دین ایم اے اسلامیات مساوی بننے اور 17حافظ قرآن بننے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا،سرپرست اعلی مرکز جامعہ نورالقرآن کی کاوشوں کو سہرایا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا،مرکز جامعہ نورالقرآن میں اسکولنگ سسٹم فری آف کاسٹ ہونے اور عوام کی سہولت کیلئے آر او پلانٹ کی سہولیات فراہم کرنے پر دلی مسرت کا اظہار کیا،مقررین نے کہا کہ مرکز جامعہ نورالقرآن کی خدمات دیکھ کہنا پڑے گا کے جامعہ نورالقرآن دینی ودنیاوی تعلیمات کو فروغ دینے اور عوام کی سماجی خدمت کرنے میں پیش پیش ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،عظیم الشان ختم نبوت ؐ کانفرنس میں مفتی اعظم سندھ مفتی ابراہیم قادری،مناظر اسلام سید مظفر حسین شاہ،مرکز جامعہ نور القرآن کے سرپرست اعلی عالمی روحانی اسکالر سید محمد علی شاہ،مناظر اسلام سید ذولفقار علی گیلانی، علامہ سید میر غالب شاہ،علامہ محمد حامد رضا مہروی،سید بدر علی شاہ علما ومشائخ کی بڑی تعداد کے ساتھ مرکز جامعہ نورالقرآن کے سے وبستہ علما کرام نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مفتی اعظم سندھ مفتی ابراہیم قادرنے نے خطاب میں کہا کہ سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ عنہ آقا کریم ؐ کے چچا تھے دین اسلام کے تحفظ کیلئے جرت وبہادری کی پہچان ہیں،عالم کفر کے خلاف سیدالشہدا نے حق کا پرچم بلند کیا اور دین اسلام کے تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا،اس موقع پر مناظر اسلام علامہ سید مظفر حسین شاہ نے کہا کہ امام اعظم ابو حنیفہ کی تعلیمات پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے،باطل کے سامنے حق کا پر چم بلند کیا،اور دین اسلام میں بگاڑ پیدا کرنیوالوں کیڈٹ کر مناظرہ کیا اور قلم کی طاقت سے ان سازشوں کو بے نقاب کیا،حق کے سامنے ڈٹ جانا اور باطل کے سامنے نہ جھکنا ہمارے اسلاف کا وطیرہ ہے جن میں ایک بڑا نام امام اعظم ابوحنیفہ کا ہے جنہیں ہم زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور آج پوری دنیا میں امام اعظم ابوحنیفہ کے پیروکار کروڑوں کی تعدا میں موجود ہیں،اس موقع پر عالمی روحانی اسکالر سرپرست اعلی مرکز جامعہ نورالقرآن سید محمد علی شاہ نے ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کرنے پر علما ومشائخ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نظریہ اہلسنت کے تحفظ کیلئے ایک قدم آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا،نیو جنریشن کا دینی ودنیاوی جدید تعلیم سے ہم راستہ کرنا والدین اورعلما ومشائخ اہلسنت کی ذمہ داری ہے،مرکز جامعہ نورالقرآن انشا دینی ودنیاوی تعلیم کے فروغ کیلئے مزید شاخیں قائم کرئے علما کرام کی سرپرستی میں دینی اور ملک کی خدمت کرتے رہینگے۔

مزیدخبریں