کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے قائد اعظم ہاؤس میوزیم (فلیگ اسٹاف ہاؤس)کا دورہ کیا انھوں نے میوزیم کے مختلف شعبے دیکھے اور میوزیم میں جناح لائبریری اور آیڈیو ویژیول سینٹر کے قیا م اور میوزیم کو بہتر بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا اس موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے نواسے بورڈ آ ف مینجمنٹ قائد اعظم میوزیم کے سینئر وائس چیئرمین لیاقت مرچنٹ سیکریٹری کموڈور ریٹائرڈ صدید اے ملک بھی مو جو د تھے۔ کمشنر کو قائد اعظم ہاؤس میوزیم میں جناح لائبریری اور آڈیو ویوزیل سینٹر کے قیام کے منصوبہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔کمشنر کو بتا یا گیا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی زندگی شخصیت اور پاکستان کے قیام کی جدجہد اجاگر کرنے کے لئے حکومت سندھ نے لایبریری اور میوزیم کو بہتر بنانے کا جا مع منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت پبلک لائبریری بنائی جائے گی جو بانی پاکستان کے نام سے موسوم ہوگی۔آڈیو ویژیول سینٹر بھی قائم کیا جائے گا جس میں قائد اظم کی زندگی اور شخصیت اور تحریک پاکستان کے بارے میں ڈاکو مینٹریز اور فلمیں دکھائی جائیں گی اور آگاہی کے لئے سیمینار منعقد ہو ں گے۔ کمشنر نے متعلقہ افسران اور مینجمنٹ بورڈ کے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ جناح لایبریری کے قیام کے منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے مربوط طور پر ترجیحی اقدامات کریں۔