عمران خان عدالتی وارنٹ ماننے  کو تیار نہیں، نرگس فیض ملک 

Mar 16, 2023


لاہور( لیڈی رپورٹر)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ایک طرف تو عدالتی حکم کو بنیاد بنا کر عمران خان یہ مطالبہ کرتا ہے کہ الیکشن کروائے جائیں تو دوسری طرف عدالت کی ہی جانب سے نکالے گئے وارنٹ کو یہ شخص ماننے کو تیار نہیں اور نہ ہی اس عدالتی حکم پر سرنڈر کرکے گرفتاری دے رہا ہے یہ شخص کسی بھی عدالتی حکم کو تب مانتا ہے جب عدالت اس کو ضمانت دے یا پھر کوئی ریلیف دے لیکن جب وہی عدالت اس کو طلب کرے تو یہ عدالت جانے کو تیار نہیں اس شخص نے قانون کو مذاق بنا رکھا ہے اور کارکنوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہے اور خود گھر کے کسی کونے میں چھپ گیا ہے۔  

مزیدخبریں