لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کوٹ لکھپت جیل میں میڈیکل سکریننگ کیمپ کا دورہ کیا اور اسیران کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ صوبہ بھر کی 43 جیلوں میں قیدیوں کی سکریننگ کا عمل 17 مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب کے ویڑن کے تحت حکومت پنجاب کا تاریخ میں پہلی مرتبہ قیدیوں کی میڈیکل سکریننگ کا انقلابی اقدام اٹھانا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں 3500 قیدیوں کی مختلف بیماریوں کی سکریننگ کا عمل جاری ہے۔اب تک اس جیل میں 1000 ہزار سے زائد قیدیوں کی سکریننگ مکمل ہوگئی ہے۔
صوبائی وزیر جمال ناصر کا دورہ کوٹ لکھپت جیل ،انتظامات کا جائزہ لیا
Mar 16, 2023