لاہور ( کلچرل رپورٹر) ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا نازیہ جبیں نے کہا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں جو اپنی اعلی روایات کو تقویت دینے کے عمل کا حصہ ہیں،ہم نہ صرف نئی خوبصورت اقدار کو پروان چڑھا رہے ہیں بلکہ اس سوچ وافکار اور عمل کو نئی نسل کومنتقل کر رہے ہیں جو ہم نے اپنے آباو¿ و اجداد و اسلاف سے لیں۔نازیہ جبیں نے پنجاب ثقافت دیہاڑ پر الحمراءآنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں سونی دھرتی پنجاب،اسکے فنکار اور عوام کو سلام پیش کرتی ہوں،عوام کا الحمراءکی خوبصورتی،رونق، مثالی ماحول کو پسند کرنے پر شکریہ ادا کر تی ہوں۔ نازیہ جبیں نے کہا کہ الحمراءمیں سجائے گئے پنجاب کے روایتی مناظر دیکھنے والوں کیلئے یادگار تھے،الحمراءمحبتوں کے سرزمین کی عکاس بن چکا ہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراءنازیہ جبیں نے الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا۔نازیہ جبیں نے کمپلیکس کی کارکردگی بہتر بنانے اور بائیو میٹرک کو فوری ٹھیک کروانے کی فوری ہدایات کیں۔