ایوان بالاکو نصف صدی مکمل ہونے پر گولڈن جوبلی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ اجلاس میں سابق ارکان، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے وزراءاعظم اور گورنرز نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنے ابتدائی کلمات میں تمام اراکین قومی وصوبائی قائدین کو خوش آمدید کیا۔ قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈار نے پورے ایوان کو کمیٹی میں تبدیل کرنے کی قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ سپیکر، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سمیت ارکان نے ایوان بالا کی پچاس سالہ خدمات، آئین، قانون، مقننہ اور عوام کیلئے قابل قدر اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پارلیمنٹ ڈائری