زلمے خلیل کا بیان مسترد، بلاول نے کوئی تحفہ  پاس نہیں رکھا: دفتر خارجہ 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ نے کوئی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھا اور انہوں نے حکومت کی پالیسی کی مکمل تعمیل کرتے ہوئے تمام تحائف کو کیبنٹ ڈویژن کے توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔ تاہم کچھ تحائف جن کی کیبنٹ ڈویژن نے قیمت 30ہزار سے کم بتائی تھی، انہیں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق واپس کر دیا گیا تھا۔ دفتر خارجہ نے پاکستان میں انتخابات اور عمران خان کی گرفتاری سے متعلق افغانستان میں سابق امریکی ایلچی  زلمے خلیل زاد کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو سیاسی اور معاشی سطح پر چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کسی سے لیکچررز یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
دفتر خارجہ 

ای پیپر دی نیشن