آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ کے حوالے سے تحریری یقین دہانی مانگ لی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ کے حوالے سے تحریری یقین دہانی مانگ لی۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرضہ پروگرام کی بحالی کی بات چیت تاحال حتمی نہیں ہو سکی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے کہا ہے پاکستان کی چھ ارب ڈالر کی فنانسنگ  کے بارے میں ممالک سے تحریری یقین دہانی لے کر دی جائے۔ گذشتہ ریویو میں بھی اسی قسم کا مطالبہ کیا گیا تھا اور بورڈ کے اجلاس میں فناسنگ کرنے والے ممالک کے نمائندوں نے یہ یقین دہانی فراہم کر دی تھی۔ اس بار آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معاہدہ کے اعلان سے قبل یہ یقین دہانی مانگی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فناسنگ یو اے ای، سعودی عرب اور قطر سے آنا ہے۔ اس پر پہلے اتفاق رائے موجود ہے، ان ممالک سے رابطہ کیا گیا ہے اور ان ممالک کے بورڈ میں نمائندے فراہم کر دیں گے۔
یقین دہانی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...