بیگ تیار تھا گرفتاری دے  دیتا کارکن نہیں مانے عمران

Mar 16, 2023


لاہور (نیوز رپورٹر+آئی این پی)  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ میرا بیگ تیار تھا، گرفتاری دے دیتا لیکن کارکن نہیں مانے، کارکن سمجھتے ہیں مجھ پر سواتی، گل کی طرح تشدد کریں گے، گرفتار کرنے آنے والے گولیاں نہیں چلاتے، باہر کارکنوں پر کنٹرول نہیں رہا، ان پر شیلنگ ہورہی ہے، کوئی میری نہیں سن رہا۔ عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالتوں میں سکیورٹی کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکا، لاہور ہائیکورٹ بار صدر کویقین دہانی کرائی تھی کہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ظل شاہ کو تشدد کرکے قتل کرکے سڑک پر پھینک دیاگیا، کیا ہم نے اپنے دور میں کسی کیساتھ ایسا رویہ رکھا؟۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ان سب کا مقصد کیا ہے، یہ کیا چاہتے ہیں، کیا یہ سارا ایک تسلسل ہے کہ عمران خان کو مائنس کرو۔ ان کا کہنا تھا کہ جب سے ہماری حکومت گئی کوشش کی ملک میں انتشار نہ ہو۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوجائے تو دفعہ 144 کیسے لگ سکتی ہے، یہ ملک کو ادھر لیکر جارہے ہیں جہاں میرے ہاتھ سے بھی چیزیں نکل جائیں گی۔ عمران خان نے کہا کہ ان کی کوشش ہے جیل چلا جائوں، اب عدلیہ سے امید ہے۔ یہ کوشش کررہے ہیں مجھ پر مزید کیسز کریں، میں نے لندن نہیں جانا جس طرح یہ ٹبر جاتا ہے ، ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہی ہے۔ دریں انثاء عمران خان کا کہنا ہے کہ واضح طور پر گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا، ان کا اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔ سابق وزیراعظم نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ آنسو گیس اور واٹر کینن کے بعد اب انہوں نے براہ راست فائرنگ کا سہارا لیا ہے، میں نے کل شام ایک ضمانتی بانڈ پر دستخط کیے، ڈی آئی جی نے اسے بھی قبول کرنے انکار کردیا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ان کی بدنیتی اور ناپاک عزائم میں کسی قسم کا ابہام باقی نہیں۔
عمران 

مزیدخبریں